ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ،مریضوں اور انکے لواحقین کو دی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جنوری 2020 17:47

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات 10 بجے اچانک دورہ کیا اس موقع پر او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک کے ساتھ ساتھ شیلٹر ہوم کی میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔

انکا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پرانہوں نے شیلٹر ہوم کو بے گھر افراد اور مریضوں کے ساتھ ساتھ والوں کے لئے کھولا جا چکا ہے جس سے سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔