انکروچمنٹ افسر اور سٹاف کا شہر کے مصروف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جنوری 2020 17:47

انکروچمنٹ افسر اور سٹاف کا شہر کے مصروف بازاروں میں ناجائز تجاوزات ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن /ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کے احکامات پر انکروچمنٹ آفیسر اور سٹاف کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کے احکامات پر آج انکروچمنٹ آفیسر آفتاب عالم کی قیادت میں انکروچمنٹ سٹاف نے شہر کا دورہ کرکے تمام ناجائز تجاوزات رکھنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی حدود کے اندر اپنا سامان رکھیں کیونکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن تمام مصروف بازاروں کو ناجائز تجاوزات کے بغیر کشادہ دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ تمام تاجر ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور ہم آپ کے ساتھ باہمی مشاورت کرکے تمام ناجائز تجاوزات کو مل کر ختم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کو ہم پورا کرینگے اور اگر کسی نے بھی ناجائز تجاوزات کیے تو اسکے خلاف ناصرف قانونی کاروائی ہوگی بلکہ اس کا تمام سامان ضبط کرلیا جائیگا۔