
مسلم لیگ (ق) کا پی ٹی آئی حکومت سے تحفظات کا اظہار
ق لیگی وزیر کا کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ، طارق بشیر چیمہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، وزیراعظم عمران خان کا اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا عزم
ثنااللہ ناگرہ
منگل 14 جنوری 2020
17:38

(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ہرحال میں تحفظات دور کریں گے، اتحادی جماعتوں نے ہر مشکل میں حکومت کا ساتھ دیا، اتحادیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے۔
اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ حکومتی کمیٹی تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اسی طرح اجلاس میں کابینہ نے پاک سعودیہ ایئرسروسزکے معاہدہ کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان میں سعودی ایئرلائنز کو تمام ایئرپورٹس تک رسائی حاصل ہوگی۔ جبکہ سعودی عرب میں پاکستانی ایئرلائنز کو تمام عالمی ایئرپورٹس تک رسائی حاصل ہوگی۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کو دنیا بھر سے مسافروں کو لانے اور لے جانے کی اجازت ہوگی۔ نامزدہ کردہ ایئرلائنز لینڈنگ کے بغیر ایئرسپیس استعمال کرسکیں گے۔نامزد ایئرلائنز دنیا بھر کیلئے کارگواورڈاک کی ترسیل بھی کرسکیں گی۔نئے معاہدے سے دونوں ملکوں کی سیاحت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کے دوران معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔اسی طرح اجلاس میں وفاقی کابینہ کو فلور ایکٹ 2012 پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں ہومیوپیتھک کالجز کے خلاف شکایات کے معاملہ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزارت صحت میں اصلاحات سے متعلق بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کابینہ نے کراچی، پشاور، لاہور اور ملتان میں کثیرالمنزلہ عمارتوں سے متعلق پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ کابینہ نے بینکنگ کورٹ لاہور کے جج کی تقرری اور ایئرسیال کیلئے سیکیورٹی ڈپازٹ پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
-
’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
-
پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
-
یوکرینی جنگ: ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ سے روس کو مزید حوصلہ ملے گا، جرمن چانسلر میرس
-
مالدیپ میں متنازع بل منظور، صحافتی آزادی پر قدغن کے خدشات
-
جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
-
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
-
گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ، پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
-
دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
-
اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
-
سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
-
نادرا کی نائیجیریا میں شناخت کے عالمی دن کی تقریبات میں بطور سپانسر شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.