سری لنکا، دیہی علاقوں میں 14,000 گھروں کی تعمیر کے 46.5 ملین ڈالر کے منصوبے کی منظوری

منگل 14 جنوری 2020 18:00

کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) سری لنکا کی کابینہ نے دیہی علاقوں میں غریب افراد کے لئے 14 ہزار گھروں کی تعمیر یا مرمت کے 46.5 ملین ڈالر کے منصوبے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو وزیر اعظم مہندہ راجا پاکسے اور وزارت شہری ترقی ،واٹر سپلائی اور ہائوسنگ فیسلیٹیز نے کابینہ کو پیش کیا جس کے تحت دیہی علاقوں میں 14,022خاندانوں میں ہر ضرورت مند خاندان کو گھر کی تعمیر یا پہلے سے بنے خستہ حال گھر کی مرمت کے لئے 3317 ڈالر مہیا کیئے جائیں گے جبکہ یہ ’’ہر گائوں میں سب کے لئے گھر - ملک کا مستقبل‘‘ نامی منصوبے کا پہلا مرحلہ ہو گا۔

اس پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے مقامی دیہی سیاسی رہنما، سرکاری افسران اور شہری تنظیمیں حصہ دار ہوں گی جس کا دائرہ کار مرحلہ وار پورے سری لنکا ،میں پھیلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :