
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چھوٹے کاروباری طبقے میں بلا سود قرضوں کی تقسیم
وزیراعلیٰ نے پہلے مرحلے میں پشاور کے 191 دکانداروں میں75 لاکھ 35ہزار روپے کی مجموعی مالیت کے چیک تقسیم کئے معاشرے کے پسماندہ طبقے کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا مرکز و محور ہے ، جو لوگ باوقار زندگی جینا چاہتے ہیں اور ہاتھ پھیلانے کے بجائے محنت کو ترجیح دیتے ہیں ، حکومت ان سے تعاون جاری رکھے گی،وزیراعلی خیبرپختونخوا
منگل 14 جنوری 2020 21:34

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر خان ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالکریم خان ، اخوت کے بانی و ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر ڈاکڑ امجد ثاقب اور دیگر متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پشاور میں چھوٹے درجے کا کاروبار کرنیوالے 191 افراد میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کئے جن کی مجموعی مالیت 75لاکھ 35 ہزار روپے ہے۔ سرمایہ کی کمی کے شکار چھوٹے دکانداروں کو 15 ہزار سے 75ہزار روپے تک کے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت مختلف منصوبوں کے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقے کو اٹھانے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو غریب عوام کا احساس ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست کے قیام کے لئے کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم کا احساس پروگرام ، شیلٹر ہوم اور بحالی مراکز اس امر کا عملی مظاہرہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اخوت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو زندہ رکھنے کے لئے احساس ناگزیر ہے ، اگر بندے سے روح نکل جائے تو وہ زندہ نہیں رہتا، مگر اس سے احساس نکل جائے تو انسان نہیںرہتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں احساس باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی در بدری کا زمانہ دیکھ چکے ہے ، اس لئے بے ٍگھر اور بے روزگار لوگوں کی تکلیف کا کامل احساس رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ آئندہ بجٹ میں اخوت کے تعاون سے قرضہ حسنہ کے جاری پروگرام کے لئے خاطر خواہ وسائل مختص کئے جائیں گے اور پروگرا م کا دائرہ کار صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائیگا۔ علاوہ ازیں محکمہ صنعت کے تحت قرضہ حسنہ کی تقسیم بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔اس سلسلے میں اخوت کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے۔ محمود خان نے اُمید ظاہر کی کہ قرضہ حسنہ سکیم سے مستفید ہونے والے محنت کریں گے اور ممکنہ حد تک دیگر افراد کو بھی اپنے ساتھ شریک کریں گے۔ہم نے مل کر اس ملک اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ قبل ازیں احساس پروگرام کے تحت قرضہ حسنہ سے استفادہ کرنے والے افراد نے پروگرام کی اہمیت اور کامیابی کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی بیان کئے۔مزید اہم خبریں
-
اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے. جسٹس حسن اظہر رضوی
-
یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
-
ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توثیق
-
عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلئے پی ٹی آئی متحرک
-
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
-
(ن) لیگ قومی جماعت ، صوبائیت یا ڈیم کارڈ کی سیاست کبھی نہیں کی‘ عظمیٰ بخاری
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا فیصلہ معطل، عہدے پربحال
-
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.