
شہریار آفریدی کی ایوان میں قرآن پاک اٹھانے کی کوشش
اسپیکر نے اجلاس میں وفقہ کردیا، خواجہ آصف نے قرآں پاک لائبریری سے منگوا کردیا، حکومت اور وزارت رانا ثناءاللہ کو کیس سے بھاگنے نہیں دے گی، میں نے کسی بھی جگہ قسم کھائی ہو جو چور کی سزا وہی میری ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال
ثنااللہ ناگرہ
منگل 14 جنوری 2020
19:14

(جاری ہے)
میں نے کہا جان اللہ کو دینی ہے اس پر مذاق اڑایا گیا۔ رانا صاحب قرآن ہاتھ میں اٹھاتے ہیں اس پرعمل بھی کیا کریں۔ حکومت اوروزارت آپ کو اس کیس سے بھاگنے نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں کسی کو ٹارگٹ کرنے نہیں آئے۔ اے این ایف ایکٹ پی ٹی آئی کی حکومت نے نہیں بنایا۔ یہ ثابت ہو کررہے گا رانا صاحب کیخلاف کیس حقیقت ہے۔ اس موقع پر ایوان میں مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے 126 لوگوں کو ٹرائل کیا اور کیس میں شہادتیں بھی قلمبند ہورہی ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کیس میں 15 سیاستدان شامل ہیں جن میں سے ایک میں بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی کسی منشیات فروش سے کوئی تعلق نہیں رکھا۔ اےاین ایف سے پوچھا کیا معاملہ ہے توبتایا گیا کچھ نہیں پتا۔ اوپرسے حکم ہے۔ اس مقدمے میں کوئی تفتیش کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔ عدالت سے پتا چلا کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔ کسی بھی پراسیکیوشن میں پہلے تفتیش کا عمل ہے اوربعد میں ٹرائل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریارآفریدی ایوان میں قسم اٹھا کر کہے کہ مجھ پر الزام درست ہے۔ اس سے میرے اور شہریار آفریدی کے درمیان اللہ فیصلہ کردے گا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
مریم نوازسے کابینہ میں شامل نئے وزراء رانا محمد اقبال ، منشاء اللہ بٹ کی ملاقات
-
قتل جاری رکھا تو حماس کے ارکان کو ختم کردینگے ، ٹرمپ کی دھمکی
-
غزہ کی پٹی میں وبائی امراض قابو سے باہرہوگئے، عالمی ادارہ صحت
-
ٹرمپ اور پوٹن میں جلد ہی بالمصافحہ بات چیت متوقع
-
مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی سے بازیاب
-
دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے،فیصل کریم کنڈی
-
پی ٹی آئی کاآل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان
-
واشنگٹن،محمد اورنگزیب کی چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات
-
وزیرخزانہ کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
-
میرعلی میں سکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.