
حکومت چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب فتح محمد کا نام واپس لینے پر آمادہ ہوگئی
الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ تعطل کا شکار رہا ہے
میاں محمد ندیم
منگل 14 جنوری 2020
19:58

(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد حکومتی ٹیم نے بابر یعقوب کا نام واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے خیال رہے کہ بابر یعقوب سیکرٹری الیکشن کمیشن کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری پر اتفاق ہو چکا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق ہونا باقی ہے. واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا تھا کہ حکومت الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ میں افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا. وزیر خارجہ نے اسپیکر کو اپوزیشن سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا دونوں راہنماﺅں نے الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا تھا ملاقات میں معاملے کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.اسپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن کے معاملے کو پارلیمانی سطح پر حل کرنا ضروری ہے‘انہوں نے کہا تھاکہ اپوزیشن اور حکومت میں اس معاملے پر اتقاق رائے پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھوں گا اس معاملے کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو وسیع القلبی کا مظاہرہ کرنا ہوگا.
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.