ہائیکورٹ میں سافٹ ویئر سسٹم میں کرپشن کیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجوا دی گئی،دورکنی بنچ بنانے کی سفارش

جمعرات 16 جنوری 2020 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدوحید نے لاہورہائیکورٹ میں سافٹ ویئر سسٹم میں کرپشن کیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجواتے ہوئے دورکنی بنچ بنانے کی سفارش کر دی ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسس شاہدوحید نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت نیب نے عدالت کے روبرو اپنا جواب جمع کروا د یا ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ ڈی جی نیب طبیعت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ نیب کے مطابق سافٹ وئیر کا پی سی ون ازسر نو تشکیل دیا گیا جس سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا اوریہ منصوبہ 20 کروڑ سے بڑھ کر 38 کروڑ تک پہنچ گیا ۔سابق چیئرمین عمر سیف نے مئی 2018 میں اس منصوبے کا چارچ چھوڑ دیا ، اس حوالے سیآئی ٹی ایکسپرٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔