فیصل وائوڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی، خورشید شاہ

فیصل واوڈا والے پروگرام پر پابندی کے بجائے حکومت کو اپنے بندوں کو ایسے عمل سے روکنے کی ضرورت ہے، میڈیا سے گفتگ

جمعہ 17 جنوری 2020 15:59

فیصل وائوڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی، خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی ہے، سمجھ نہیں آتا کہ آخر حکومت کرنا کیا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ فیصل واوڈا والے پروگرام پر پابندی کے بجائے حکومت کو اپنے بندوں کو ایسے عمل سے روکنے کی ضرورت ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے دن سے طے تھا کہ آرمی چیف کو عہدے میں توسیع ملنی چاہئے تاہم حکومت کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے اداروں کو ڈسٹرب کیا جا رہاہے۔