سیّد ذوالفقار بخاری نے شمالی علاقہ جات و بلوچستان میں برف باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

جمعہ 17 جنوری 2020 18:09

سیّد ذوالفقار بخاری نے شمالی علاقہ جات و بلوچستان میں برف باری سے ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے شمالی علاقہ جات و بلوچستان میں برف باری کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں سخت موسم سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لوگوں کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے اداروں کی کوششوں کو سراہا ہے۔