ضلع جہلم کی تمام مساجد میں پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کی کھلی کچہریاں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 17 جنوری 2020 18:12

ضلع جہلم کی تمام مساجد میں پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کی کھلی کچہریاں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع جہلم کی تمام مساجد میں پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کی کھلی کچہریاں جبکہ انہوں نے سائلین کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر ضلع کی سولہ مساجد میں پولیس افسران جن میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ،صابر حسین ایس ڈی پی او ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر و سٹی سرکل سلیم اکبر ،ایس ڈی پی او ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم خٹک،ایس ڈی پی او ڈی ایس پی پنڈدادنخان سید اقبال علی کاظمی،ایس ڈی پی او ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل نے پانچ مساجد میں کھلی کچہریاں لگائیں اور عوام کی شکایات سنیں،اسی طرح ضلع کے گیارہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگا کر نماز جمعہ کے بعد نمازیوں کی شکایات سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے سے برائی ،منشیات جیسا ناسور ،اشتہاری مجرمان کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہوسکتا ہے جب عوام ہمارے معاون بن کر ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :