کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:31

کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی ہے ۔درخواست سماجی رہنما محمود اختر نقوی نے دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پورے صوبے میں بلدیاتی سسٹم اپنی مدت پوری کرچکا ہے۔شہر کا میئر، ڈپٹی میئر ، کونسلر ،چیئر مین و دیگر غیر آئینی و غیر قانوی طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

جان بوجھ کر سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروا ئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لوکل گورنمنٹ فوری انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے، اور الیکشن کمیشن 120 دنوں میں انتخابات منعقد کروائے۔حکومت سندھ کے وزرا میڈیا پر کہہ رہے ہیں کہ انتخابات 30 اگست 2020 کو منعقد کروائیں جائینگے۔بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں حکومت سندھ،الیکشن کمیشن، سیکریرٹری بلدیات سندھ، سیکریرٹری وزارت خزانہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے