لاڑکانہ:نامعلوم مسلح ملزمان نے ٹریکٹر ڈرائیور سے نقد رقم اور ٹریکٹر چھین لی

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ کنگا کی حددود اچھی مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس کی نمبر پلیٹ کار کے ذریعے ٹریکٹر ڈرائیور اوشاق گوپانگ کو تشدد کا نشانہ بناکر یرغمال بنایا اور اس سے 15 ہزار روپے نقد رقم اور ٹریکٹر چھین کر آسانی سے فرار ہوگئے اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر تفصیلات معلومات کی، بعد ازاں متاثر ٹریکٹر ڈرائیور نے اپنے ورثہ کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے لاڑکانہ ط رتودیرو پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کر آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی اس موقع پر ٹریکٹر ڈرائیور نے بتایا کہ میں رائیس کینال سے ٹریکٹر پر مٹی بھروار جارہا تھا کہ دن دہاڑے پولیس کی نمبر پلیٹ لگی کار سوار مسلح افراد نے یرغمال بناتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور جیب میں سے 15 ہزار روپے نکالر ٹریکٹر بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے واقعے کے متعلق حد کے تھانہ کنگا کی پولیس کو شکایت کی تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے نقدی اور ٹریکٹر واپس کرکے انصاف فراہم کیا جائے، دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہ آسکی اور نہ مقدمہ درج ہوا۔