برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

muhammad ali محمد علی اتوار 19 جنوری 2020 00:23

برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
بورے والا (رپورٹ، حافظ عرفان کھٹانہ سے، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔

(جاری ہے)

18 جنوری2020ء) گورنمنٹ ایلیمنٹری بوائز سکول 509E.B بورے والا میں فری برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا 100 سے زائد بچوں کی جلد امراض اور جنرل امراض کی تشخیص کر کے دوائی بھی فراہم کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی میڈیکل آفیسر بورے والا ڈاکٹر صدام، چیئرمین برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر حافظ محمد نعمان،اعزازی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے بھائی چوہدری ارباب سرور اور سینئر ایگزیکٹو ممبر برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن چوہدری وسیم لمبڑ تھے اس موقع پہ مہمان خصوصی ڈاکٹر صدام چوہدری اور چیئرمین ڈاکٹر حافظ محمد نعمان کا کہنا تھا خلق خدا کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے ہم ان شاءاللہ تاحیات اس نیک مشن کو جاری رکھیں گے یہ بچے ہمارے بچے ہیں پاکستان کا روشن مستقبل ان کےہاتھوں میں دیکھنا چاہتے ہیں اس موقع پہ ڈاکٹر حافظ محمد نعمان کا کہنا تھا کہ میری ٹیم کا ہر ممبر مبارکباد کا مستحق ہے جنہوں نے ہر پل میرا ساتھ دیا اور اس پلیٹ فارم کی آبیاری کرنے میں میری ٹیم کا اہم کردار ہے امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس طرح ہم مل جل انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے اعزازی مہمان خصوصی چوہدری ارباب سرور اور چوہدری وسیم لمبڑ کا کہنا تھا کہ برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کو کامیاب فری میڈیکل پروگرام کا انعقاد کرنے پہ مبارکباد پیش کرتے ہیں برائٹ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ہم دعاگو ہیں کہ یہ فاونڈیشن اسی طرح خلق خدا کی خدمت کرتی رہے

متعلقہ عنوان :