آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے

اتوار 19 جنوری 2020 18:40

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نی( آج)پیر کو شمال مغر بی بلو چستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علا قوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شما لی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 21،استور منفی 16، گو پس منفی 15، کالام منفی 14، قلات منفی 11، بگروٹ منفی 10، پا را چنار منفی 09، کوئٹہ میں منفی 08ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔