اقتدار سے وابستہ شوگرمافیا کے تین افراد نے 165ارب روپے کی دیہاڑی لگائی ہے، خواجہ آصف کا انکشاف

اتوار 19 جنوری 2020 23:20

اقتدار سے وابستہ شوگرمافیا کے تین افراد نے 165ارب روپے کی دیہاڑی لگائی ..
ٴْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے الزام لگایا ہے کہ اقتدار سے وابستہ شوگرمافیا کے تین افراد نے 165ارب روپے کی دیہاڑی لگائی ہے۔ عوام رُل گئے اور غریب خودکشی کررہاہے جبکہ گندم بحران میں بھی سینکڑوں ارب کا چونا لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ شوگر مافیا کے صرف تین افراد نے حکومتی سرپرستی میں 165ارب روپے کی دیہاڑی لگائی ہے۔ گندم بحران میں کتنے سوارب کا چونا لگایا گیا ہے اس کا پتہ چلنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام رل گئے اور غریب خودکشی کررہے ہیں جبکہ اقتدار سے وابستہ چند افراد نے سینکڑوں ارب روپے بنالئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :