وزیراعلی پنجاب کا مالاکنڈ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

جمعرات 16 اکتوبر 2025 15:10

وزیراعلی  پنجاب  کا مالاکنڈ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مالاکنڈ میں سوات موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو جاری تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔