آٹے کے بعدچینی بحران کاخدشہ،قیمت فی کلو100تک پہنچنے کا امکان

پیر 20 جنوری 2020 20:52

آٹے کے بعدچینی بحران کاخدشہ،قیمت فی کلو100تک پہنچنے کا امکان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) پاکستان میں آٹے بحران کے بعد چینی کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا ہے۔موجودہ حکومت کے 15 مہینوں میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 64 روپے کلو رہی لیکن اختتام ہفتہ چینی کا ہول سیل ریٹ 64 سے بڑھا کر 74 روپے کر دیا گیا ہے اور اس سے ملک کے اندر چینی کی قلت بھی پیدا ہو گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پچھلے سال 60 لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی تھی‘ اب چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے تک آئندہ ہفتے کئے جانے کی امکانات ہے۔حکومت نے اگر آٹے‘ فائن‘ میدے کی طرح چینی کی برآمد کا سلسلہ بند نہ کیا تو ملک میں چینی کی قیمت 100 کلو تک چلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :