کراچی بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

تمام فریقین سے 7 فروری تک جواب طلب

پیر 20 جنوری 2020 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے دائر آئینی درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے محمود اختر نقوی کی آئینی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پورے صوبے میں بلدیاتی سسٹم اپنی مدت پوری کرچکا ، الیکشن کمیشن 4 ماہ کے اندر انتخابات منعقد کروائے۔عدالت نے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن پاکستان، صوبائی الیکشن کمیشن، حکومت سندھ، سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے 7 فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔