قبر میں بھی سکون نہیں ملے گا

قبر کھودنے کی پرچی جو کہ 3000 روپے کی بنتی تھی، مہنگی ہو کر 12000 روپے کی ہو گئی ہے: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 20 جنوری 2020 21:34

قبر میں بھی سکون نہیں ملے گا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20 جنوری 2020) : قبر میں بھی سکون نہیں ملے گا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب نے اب تو مرنا بھی مشکل کر دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ قبر کھودنے کی پرچی جو کہ 3000 روپے کی بنتی تھی، مہنگی ہو کر 12000 روپے کی ہو گئی ہے۔
واضع رہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی تھی۔

پنجاب حکومت نے اس حوالے سے مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کی کوئی فیس نہیں ہے البتہ ڈوپلیکیٹ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے 100 روپے چارج کیے جاتے ہیں. اس حوالے سےجھوٹی اور بے بنیاد خبریں چل رہی تھیں کہ پنجاب حکومت نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس سے 300 سے بڑھاکر1200 کردی ہے. پنجاب حکومت نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اوربے بنیادقراردیدیا ہے اورعوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بالکل مفت حاصل کیا جاسکتا ہے . یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹر سراج الحق نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا جہاز گذشتہ پندرہ مہینوں سے رن وے پر کھڑا ہے لیکن ٹیک آف نہیں کر رہا،ایسی پارٹی ملک کیا چلائے گی ،حکومت کے لیے اہم مسلہ وقت پورا کرنا ہے ،اب عام آدمی کی سمجھ میں بات آگئی ہے کہ تبدیلی کیا ہے ،گیس اور بجلی پہلے سے نہیں تھی اوپر سے اب پشاور میں روٹی بھی ناپید ہوتی جا رہی ہے ،ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے 34 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک کی معیشت کی صورت حال یہ ہے کہ آج بھارت اور افغانستان کی کرنسی بھی بڑھ گئی ہے، وزیر اعظم نے مردوں کو بھی نہیں بخشا ہے ،وزیر اعظم کہتا ہے سکون قبر میں ہے ،ڈیتھ سرٹیفیکٹ اور کفن کی قیمت بھی بڑھائی گئی ہے یہ کیسا سکون ہوگا۔فیصل وڈا نے میز پر جو چیز رکھی میرے خیال میں سارا پیغام اسی چیز میں تھی۔ اسٹیبلمشنٹ کے لیے بہتر راستہ ہے کہ وہ غیر جانبدار رہے ۔غیر جانبداری سے اسٹبلشمنٹ کی اپنی غزت رہے گی ۔