انٹرویو پاس کرنے کے باوجود اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذاتی حیثیت میں طلب

منگل 21 جنوری 2020 14:29

انٹرویو پاس کرنے کے باوجود اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے انٹرویو پاس کرنے کے باوجود کانسٹیبل کے امیدوار کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخوات گزار نے موقف اپنایا کہ اسٹیبلشمنٹ برانچ نے مقدمہ میںنامزد ہونے کا الزام لگا کر اپوائٹمنٹ لیٹر جاری نہیں کیا۔ پولیس انوسٹی گیشن میں کلیئر ہو چکا ہوں لیکن اس کے باجود اپوائٹمنٹ لیٹر جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پنجاب پولیس کو اپوائٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کا حکم دے۔