پنجاب یونیورسٹی داخلہ شیڈول

منگل 21 جنوری 2020 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس اور بی اے /بی ایس سی سالانہ اامتحان2020ء کے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاشیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان سپلیمنٹری 2019ء میں پاس کیا ، ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ I،ایسو سی ایٹ ڈگری سائنس سپیشل کیٹیگریز (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس ، فارم ڈی اور جنرل نرسنگ ) اور بی ای/بی ایس سی (کمپوزٹ امپرو ڈویژن) میں شرکت کیلئے سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12-2-20اور ڈبل فیس کے ساتھ17-2-20ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :