اساتذہ اور محققین قومی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو وقف کریں،وائس چانسلر بہا الدین ذکریا یونیورسٹی

منگل 21 جنوری 2020 22:33

ملتان ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی نمائندہ یونیورسٹی کے طور پر زکریا یونیورسٹی کو تدریس و تحقیق کی مطلوبہ سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہی․ سکول آف اکنامکس ملک کی معاشی ترقی کے لیے تھنک ٹینک کے طور پر کام کرنے کے لیے متعلقہ وسائل مہیا کیے جارہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سکول آف اکنامکس میں ٹیچر بلاک اور پرے ہال کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نے مزیدکہاکہ اساتذہ اور محققین قومی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو وقف کریں اور معاشی مسائل کا قومی نقطہ نظر سے حل تلاش کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پراجیکٹ ڈائریکٹرانجینئر ڈاکٹر تنویر احمد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ پراجیکٹ 15.50 ملین سے مکمل ہوا ہے، اس کا کل رقبہ 5031 سکوائر فٹ ہے اور یونیورسٹی نے اپنے ذرائع سے اس کی تعمیر مکمل کی ہے۔

اس میں ٹیچر بلاک اور پرے ہال خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ مکمل کیے گئے ہیں۔تقریب میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری، اساتذہ ، یونیورسٹی انجینئرعمران احمد شیخ، یونیورسٹی انجینئر احسن بلال و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :