نوجوان نے مشہوری کے ڈر سے ٹک ٹاک پر معروف بیوی کو قتل کر دیا

25 سالہ ایاز احمد نے 22 سالہ بیوی کو قتل کرنے سے قبل باہر جا کر چائے پلائی،دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات کے شبے پر قتل کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 جنوری 2020 12:39

نوجوان نے مشہوری کے ڈر سے ٹک ٹاک پر معروف بیوی کو قتل کر دیا
جےپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2020ء) بھارت ریاست راجھستان کے شہر جےپور میں 25 سالہ ایاز احمد نے اپنی22 سالہ بیوی کو صرف اس لیے قتل کر دیا کہ اس کی بیوی کو سوشل میڈیا پر شہرت مل رہی تھی ،یہ بھی شک تھا کہ بیوی کے کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات ہیں۔احمد اور ریشما ایک ہی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے اور والدین کو بتائے بغیر ہی مندر میں شادی کر لی۔

بعدازاں والدین نے باقاعدہ مسلم رسومات کے مطابق دوبارہ شادی کرائی۔ریشما جس کی عمر 22 سال تھی سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر چکی تھی۔فیس بک پر بھی بڑی تعداد میں لوگ انہیں فالو کرتے تھے۔شادی کے کچھ عرصہ بطعد ایاز کو ریشما پر بے وفائی کا شک ہونے لگا۔اور اسی وجہ سے دونوں میں جھگڑوں کا بھی آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایاز،ریشما کا نہ صرف فون چیک کرتا تھا بلکہ اس کے ساتھ میسج بھی پڑھتا۔

ان باتوں سے تنگ آ کر ریشما ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی۔
ایاز کچھ عرصہ بعد ریشما کو منا کر لے آیا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ سارے جھگڑے ختم کرنا چاہتا ہے۔ایاز بیوی کو اس کی سکوٹی پر جےپور کے تفریحی مقام پر لے ایا جہاں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔جب کہ شناخت چھپانے کے لیے پتھر مار مار کر چہرہ بگاڑ دیا۔پولیس کو ریشما کی لاش واقعے کے اگلے روز ملی جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز کو گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایاز کھانا ڈلیور کرنے کا کام کرتا تھا۔بیوی کو موت کے گھاٹ اتارنے سے قبل جے پور ہائی وے پر اس کے ساتھ چائے بھی پی۔دونوں کی دو ماہ کی بیٹی بھی ہے جو اپنی نانی اماں کے ساتھ رہتی ہے۔دونوں کی شادی کو دو سال کا عرصہ گزر چکا تھا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اہم شواہد حاصل کر کے پانچ گھنٹوں کے دوران ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ملزم کا کہنا ہے کہ بیوی کے خلاف بیوفائی کے کئی ثبوت تھے جس کے بعد قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔