عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا میری اولین تر جیح ہے‘سردار محمد طالب حسن نکئی

قومی اسمبلی میں اپنے حلقہ کی عوام کیلئے آواز بلند کی ہے سوئی گیس کے مسائل بھی جلد حل ہوں گے‘رکن قومی اسمبلی

بدھ 22 جنوری 2020 15:33

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا میری اولین تر جیح ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپنے حلقہ کی عوام کیلئے آواز بلند کی ہے سوئی گیس کے مسائل بھی جلد حل ہوں گے میں اپنے حلقہ کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا میرے دروازے کھلے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پتوکی کہنہ روڈ اور بھائی کوٹ چک نمبر 3 کے روڈز کی منظوری دے دی گئی ہے اور جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا اور حلقہ این اے 140 میں پانچ نئے بجلی کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے منصوبہ جات میں رکھ والا میں کوٹ کرم دین ،کوٹ اکبرآباد ، کوٹ امتیاز علی ،کوٹ راجہ غضنفر علی اور کوٹ شریف ملکانہ شامل ہیں حلقہ این اے 140 کی عوام نے رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی کا شکریہ ادا کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے سینئر صحافی نوید بھٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری شاہد خاں میو ،چوہدری منشا سندھو سمیت دیگر سیکڑوں لوگ موجود تھے -