سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے ترشاوہ پھلوں کو وسیع البنیاد کرنے میں اہم کردارادا کیاہے ،ترشاوہ پھلوں کی کاشت کے رقبہ میں بتدریج اضافہ ہونے لگاہے،ترجمان محکمہ زراعت
بدھ 22 جنوری 2020 16:37
(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ سطح زمین سے تقریباًً 2500فٹ بلندی تک پھلوں کی پیداوار ممکن ہے جبکہ ترشاوہ پھلوں کیلئے موزوں ترین درجہ حرارت 25سے 35 سینٹی گریڈ تک ہے تاہم یہ40سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت کو برداشت کرسکتے ہیں۔
انہوںنے بتایاکہ مالٹے کی بہت سی بغیر بیج اور کم بیج والی اقسام یعنی سلیٹیانہ، مارس ارلی اور ٹراکووبلڈ ریڈ شمالی پنجاب کے علاقہ جات میں کاشت کی جاسکتی ہیںنیز مارس ارلی مالٹا جوکہ واشنگٹن نیول کی متغیرہ شاخ سے معرض وجود میں آیا اس نے پیداوار اور پھل کی خاصیت کے لحاظ سے وسطی و شمالی پنجاب میں اچھے نتائج دیئے ہیںکیونکہ اس میں سردی و گرمی دونوں قسم کی آب و ہوا کو برداشت کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مالٹا ویلینشیالیٹ میں بھی گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے تاہم ایسے علاقے جہاں دن اور رات کے درجہ حرارت میں فرق زیادہ ہو وہاں مالٹا و یلینشیالیٹ میں مقدار جوس بہتر رہتی ہے۔انہوںنے بتایاکہ ترشاوہ پھلوں میں شمبر ، ریڈ بلش گریپ فروٹ کو گرم علاقوں میں نہایت کامیابی سے کاشت کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ بغیر بیج والے گریپ فروٹس کی نہایت اعلیٰ اقسام ہیں جبکہ سٹار روبی گریپ فروٹ ٹھنڈے علاقہ جات یعنی شمالی پنجاب میں اچھے نتائج دیتا ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.