رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 11.06 فیصد اضافہ ہو ا

بدھ 22 جنوری 2020 20:34

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 11.06 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق جولائی۔دسمبر 2019ء کے دوران چمڑے سے بنی مصنوعات کی برآمدات 274.757 ملین ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 247.397 ملین ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

لیدر گارمنٹس کی برآمدات 11 فیصد اضافہ کے ساتھ 150.551 ملین ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کے دوران 134.536 ملین ڈالر تھیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ حکومت نے پاکستانی مصنوعات کو یورپ، افریقہ، امریکہ اور ایشیاء سمیت دیگر ممالک کی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران نہ صرف برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے بلکہ تجارتی خسارہ بھی بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے۔