راولپنڈی ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، بدنام زمانہ شراب سپلائر جمشید بھٹی گرفتار،، 2 ہزار 850 لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج

جمعرات 23 جنوری 2020 00:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی ، بدنام زمانہ شراب سپلائر جمشید بھٹی گرفتار، 2 ہزار 850 لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی ندیم ظفر نے تفتیشی آفیسر سرمدالیاس ایس آئی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمان شراب سپلائرجمشید بھٹی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 27 عدد گیلن اور 06 ڈرم جن میں ٹوٹل 2850 لیٹر شراب تھی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،سی پی اومحمداحسن یونس نے ایس پی صدر اورصدربیرونی پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہ اسے سخت سزا دلواکر معاشرے کو ایسے جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جاسکے کیونکہ ایسے افراد ہمارے معاشرے اور نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :