پاکستان ٹیلی ویژن نے عوام سے 20ارب روپے اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنا لیا
بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے ماہانہ کی جائے گی،پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹر نے فنانشل پلان کی منظوری دے دی
جمعرات 23 جنوری 2020 12:57
(جاری ہے)
پی ٹی وی بورڈ آفر ڈائریکٹر کی میٹنگز میں پی ٹی وی کو ہونے والے خسارے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خیال رہے کہ دو 15 دسمبر 2018 کو شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن کو 8 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے، جبکہ 2017-18 میں پاکستان ٹیلی ویژن کے تمام چینلوں کی آمدنی 9 ارب 19 کروڑ دس لاکھ روپے رہی اور اخراجات 9 ارب 62 کروڑ 67 لاکھ سے زائد رہے۔پی ٹی وی ہوم کے علاوہ تمام چینلز کی آمدن سے زائد کے اخراجات ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں پی ٹی وی نے آمدن سے زائد کے اخراجات کئے ہیں اس میں تقریبا ڈیڑھ سال ن لیگ کا دور رہا ہے، جبکہ باقی نگران حکومت اور پی ٹی آئی کی حکومت رہی۔پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے تمام چینلوں سے ٹی وی فیس کی مد میں سات ارب 39 کروڑ 83 لاکھ روپے وصول کئے ہیں جبکہ کمرشل اور دیگر ذرائع سے ایک ارب 79 کروڑ 29 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔2017-18 میں پی ٹی وی نے 9 ارب 62 کروڑ 67 لاکھ روپے کے اخراجات کئے جو آمدن سے 43 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کے بنتے تھے۔ پی ٹی وی ہوم سے ٹی وی فیس کی مد میں 6 ارب 64 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے اور کمرشل و دیگر سے ایک ارب 17 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے ہیں، جبکہ اخراجات پانچ ارب 81 کروڑ 80 لاکھ روپے کے کئے ہیں۔ پی ٹی وی نیوز سے ٹی وی فیس کی مد میں 11 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کی رقم وصول کی ہے کمرشل و دیگر سے 12 کروڑ 18 لاکھ سے زائد روپے وصول کئے ہیں جبکہ اخراجات ایک ارب 82 کروڑ سے زائد کئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.