سردیوں کے موسم میں بارش لیچی کیلئے انتہائی مفیدہے، ماہرین زراعت

جمعرات 23 جنوری 2020 14:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سردیوں کے موسم میں بارش لیچی کیلئے انتہائی مفیدہے تاہم دیگر ایام میں درجہ حرارت 4سی5 ڈگری ہوناضروری ہے کیونکہ زیادہ درجہ حرارت پر اس کی بڑھوتری رک سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں لیچی کی سالانہ پیداوار 2982 ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ لیچی کا زیر کاشت رقبہ 490ہیکٹرز سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ لیچی کے پودے کی اونچائی عام طور پر 5 سی7 میٹر تک ہوتی ہے مگر بعض موزوں علاقوں میں یہ اونچائی 13 میٹر تک بھی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لیچی کاپودا ایسی زمین جو گہری ، میرا اور نمی قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو میں خوب افزائش پاتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ سردیوں کے موسم میں بارش لیچی کیلئے انتہائی مفیدہے تاہم دیگر ایام میں درجہ حرارت 4سی5 ڈگری ہوناضروری ہے کیونکہ زیادہ درجہ حرارت پر اس کی بڑھوتری رک سکتی ہے۔