پا رلیمان عوام کا حقیقی نمائندہ ادارہ اور ان کی امیدوں کا محور و مرکز ہو تا ہے،

عوامی نما ئندے عوام میں سے ہوتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہو تا ہے اور وہ ہی حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کو حل کر سکتے ہیں، ملک کی بقاء اور سلا متی، ترقی و خو شحالی کیلئے ملک میں جمہو ریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کا استحکا م ضروری ہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خیبرپختونخوا اسمبلی کی پریس گیلری رپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

جمعرات 23 جنوری 2020 18:58

پا رلیمان عوام کا حقیقی نمائندہ ادارہ اور ان کی امیدوں کا محور و مرکز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پا رلیمان عوام کا حقیقی نمائندہ ادارہ اور ان کی امیدوں کا محور و مرکز ہو تا ہے، عوامی نما ئندے عوام میں سے ہوتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہو تا ہے اور وہ ہی حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کو حل کر سکتے ہیں، ملک کی بقاء اور سلا متی، ترقی و خو شحالی کیلئے ملک میں جمہو ریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کا استحکا م ضروری ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی پریس گیلری رپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ان سے ملا قات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہو ری اداورں کے استحکام کیلئے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے اور کسی بھی قانون ساز ادارے میں پریس گیلری کو ایک خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل کو اجاگر کرکے عوامی نمائندوں تک پہنچانے اور عوام کی فلا ح بہبود کیلئے ایوانوں میں ہونے والی قانون سازی اور وضع ہونے والی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ موجودہ پارلیمان میں حکومت اور اپوزیشن قومی اہمیت کے حامل ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتی ہیں اور ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ایک ساتھ لے کر چلوں۔

انہوں نے کہا کہ بحثیت سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہمیشہ مصالحانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کی جس کی بدولت خیبرپختونخوا اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین قومی اہمیت کے حا مل معاملات پر مفاہمت کیلئے غیر جانبداری سے اپنا کردار ادا کرتا رہوں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کی طرح ریکارڈ قانون سازی ہو گی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھرپور تعاون پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی رپورٹر ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا۔ سپیکر نے کہا کہ موجو دہ اسمبلی میں ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح بہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ان کی صدارت میں ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو قومی اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی جما عتوں کے اراکین پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی فعال انداز میں اپنا کرادار ادا کر رہی ہے اور ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کی بھاری ذمہ داری میڈیا پر عائد ہوتی ہے جس کیلئے صحافت سے وابستہ افراد کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے پسماندہ اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقداما ت اٹھائے جا رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی پریس گیلری کے صدر احتشا م بشیر نے سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ قومی اسمبلی سپیکر اسد قیصر کی قیادت میں خیبرپختو نخوا اسمبلی کی طرح عوامی فلاح و بہبود کیلئے ریکارڈ قانون سازی کر نے میں کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بحثیت سپیکر خیبرپختونخوا اسد قیصر کا دور انتہائی شاندار دور رہا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی سنہری یادیں ہمیشہ یاد رہیںگی۔ انہوں بحیثیت سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خیبرپختونخوا اسمبلی کی پریس گیلری کے رپورٹرز کی فلاح و بہبود کیلئے سپیکر کے کردار کو سراہا۔ بعد ازاں وفد نے قومی اسمبلی ہال کا بھی دورہ کیا۔