ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر جہلم پولیس کی کارروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 جنوری 2020 19:36

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر جہلم پولیس کی کارروائیاں جاری، ملزمان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر جہلم پولیس کی حراست میں ،۔

(جاری ہے)

ارسلان یسیٰن ٹی اے ایس آئی تھانہ دینہ جہلم نے دوران گشت ملزم اللہ دتہ ولد منگاخان سکنہ رحمانیہ محلہ دینہ ضلع جہلم سے550گرام ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ حسن رضا اے ایس آئی تھانہ جلالپور شریف جہلم نے دوران گشت ملزم مسرور حسین ولد ریاض حسین سکنہ اسلام پورہ پنن وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے160گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔