طلبا و طالبات اور شہری اپنے اپنے نام سے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور انکی دیکھ بھال کرنے کے لیے کام کریں،کمشنر راولپنڈی ڈویژن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 جنوری 2020 19:41

طلبا و طالبات اور شہری اپنے اپنے نام سے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ انکی دیکھ بھال کرنا، وقت پر پانی دینا سب سے اہم کام ہے ، طلبہ و طالبات اور شہری اپنے اپنے نام سے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور انکی دیکھ بھال کرنے کے لیے کام کریں، ملک و سرسبز بنانے اور حکومت پنجاب کے ویژن کلین اینڈ گرین پنجاب کو کامیاب بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کا عملی مظاہرہ کریں، گھر کے صاف ماحول سے لے کر شہر کو صاف بنانا بھی ایک ذمہ دار شہری کا فریضہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن جہلم میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بھی شجرکاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے بچاؤ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی، ڈویژنل فارسٹ آفیسر نعمان ارشد، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو،، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن سمینہ ضیاء کے ہمراہ سینکڑوں کی تعداد میں طالبات اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے طالبات و ٹیچرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنا نے کے لئے ہمیں اپنا قردار ادا کرنا ہوگا، شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے یہ پودے زندگی کے ضامن ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ماحول کو صاف ستھرا اور انسان دوست بنانے کے لئے پہلے سے لگے پودوں کی حفاظت کرنا اور نئے پودوں کو بروقت پانی دینا اور انکی دیکھ بھال کرنا شامل ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ شہر شہر گاوں گاوں پودے لگا کر موجودہ حکومت کا کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ، اس کے لیے تمام طلبہ ایک ایک درخت لگائے اور ان کو اپنی نشانی کے طور پراپنے ادارے میں چھوڑ کر جائیں۔آنے والے وقتوں میں یہ درخت نہ صرف انسانوں کے لیے مفید رہیں گے بلکہ ایک خوبصورت مسکن کا کام دیں گے ۔

اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کو جاری رکھنا ہماری ترجیح اول میں شامل ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کے لئے عظیم شہریوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کمشنر نے اس موقع پر بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیچرل فارسٹ کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔ اپنے ذاتی درختوں کے ساتھ قدرتی درختوں اور جنگلوں کی بھی حفاظت ضروری ہے ۔ سیمینار کے بعد کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کالج کے سبزازار میں پودا لگایا اور میڈیا سے حکومت پنجاب کے پروجیکٹ کلین اینڈ گرین بارے راولپنڈی ڈویژن میں کیے گئے اقدامات بارے تفصیلی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :