وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیرپور میں مختلف لوگوں سے تعزیت کیں

جمعہ 24 جنوری 2020 17:31

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیرپور میں مختلف لوگوں سے تعزیت ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کے روز وسان ہائوس خیرپور پہنچ کر معاون خصوصی حاجی نواب علی وسان سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ رانی پور پہنچے جہاں پیر آف رانی پور پیر سید غلام غوث شاہ جیلانی عرف بگن شاہ کی وفات پر رکن قومی اسمبلی پیر سید فضل علی شاہ جیلانی اور رکن سندھ اسمبلی پیر سید احمد رضا شاہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء مکیش کمار چائولہ، خاص معان مرتضیٰ وہاب،شرجیل انعام میمن، فیاض بٹ اور دیگر موجود تھے۔