ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 جنوری 2020 18:08

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا اچانک ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خور ونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کیپٹن سید حماد عابد نے اس موقع پر سبزی منڈی کے تمام سٹالوں کا معائنہ کرکے سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس کی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام اشیاء خور ونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کی جانے والی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ۔ سیف انور نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ قیمت ایپلیکیشن کی مدد سے بھی کارروایاں کر رہی ہے شہری شکایات کی صورت میں موبائل اپپ سے مدد لیں۔