وزیراعظم نے سول انجنیئرنگ شعبہ کے گریڈ 21 کے آفیسر دوست علی لغاری کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے تعینات کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 24 جنوری 2020 18:46

وزیراعظم نے سول انجنیئرنگ شعبہ کے گریڈ 21 کے آفیسر دوست علی لغاری کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے سول انجنیئرنگ شعبہ کے گریڈ 21 کے آفیسر دوست علی لغاری کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے، گریڈ 22 کے افسر کی تعیناتی تک مذکورہ افسر بطور سی ای او پاکستان ریلوے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کووزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم عمران خان نے دوست محمد لغاری کو سی ای او پاکستان ریلوے تعینات کر دیا ہے، ادھر پاکستان ریلوے نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد سول انجنیئرنگ شعبہ کے گریڈ 21 کے آفیسر دوست علی لغاری کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :