معیشت کی ترقی کیلئے حکومت کاروباری برادی کو سازگار ماحول فراہم کرے، میاں انجم نثار
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی
جمعہ 24 جنوری 2020 21:34
(جاری ہے)
وفد سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر میاں انجم نثار نے کہا کہ پاکستان میں 13.25فیصد پالیسی انٹرسٹ ریٹ اور بجلی و گیس کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی و کاروباری اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انٹرسٹ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ تک لائے اور توانائی کی قیمتوں پر نظرثانی کر کے کاروبار کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کی کوشش کرے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے حکومت صنعت و تجارت اور زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے۔ انہوںنے چیمبر کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ فیڈریشن ملک کے چیمبروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کر کے تاجروصنعتکار برادری کے مسائل حل کرانے کی کوشش کرے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں انجم نثار کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کاروباری برادری کے مفادات کے موثر تحفظ کیلئے وہ فیڈریشن کو مزید مضبوط ادارہ بنائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ فیڈریشن تمام چیمبروں اور ایسوسی ایشنوں کی مشاورت سے متفقہ بجٹ تجاویز تیار کر کے حکومت کو ارسال کرے تا کہ حکومت ان تجاویز کی روشنی میں آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دے۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے چیمبر فیڈریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن خان، زبیر احمد ملک، میاں شوکت مسعود، چوہدری وحید الدین، ظفر بختاوری، خالد اقبال ملک، محمد اعجاز عباسی، ناصر قریشی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے کی کوششوں میں فیڈریشن کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.