امریکہ کی ایران کے ساتھ معاملات کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کو دھمکی

چین،ہانگ کانگ نے ایرانی نظام کی سرگرمیوں کے لیے سہولیات پیش کیں تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا،پومپیو

جمعہ 24 جنوری 2020 23:05

امریکہ کی ایران کے ساتھ معاملات کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کو دھمکی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ ایران کا رویہ تبدیل ہونے تک اس پر انتہائی دباؤ کی مہم جاری رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے ایران کے ساتھ معاملات کرنے والی کمپنیوں اور ممالک کو مزید امریکی پابندیوں کی دھمکی بھی دی۔

(جاری ہے)

اپنی ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ نے لکھا کہ ایرانی نظام پر انتہائی دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رہے گا یہاں تک کہ وہ اپنا رویہ بدل لے۔

ہم نے چین ، ہانگ کانگ اور اٴْن اداروں پر پابندیان عائد کر دی ہیں جو ایران میں تیل اور پیٹروکیمیکل کے سیکٹروں میں کام کر رہے ہیں۔پومپیو نے متعلقہ ممالک اور کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ لوگوں نے اس (ایرانی) نظام کی سرگرمیوں کے لیے سہولیات پیش کیں تو آپ کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔