ٓ پاکستان جاپان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا بارھواں دور ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

ً دوطرفہ تعلقات مزید مضبوطی بنانے ا دیرینہ شراکت داری کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کے عزم کااعادہ

جمعہ 24 جنوری 2020 23:15

ٹ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان جاپان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا بارھواں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستان کی طرف سے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے قیادت کی جبکہ جاپان کی جانب سے امور خارجہ کے سینئر نائب وزیر کینجی کاناسوگی نے نمائندگی۔ سیاسی مشاورت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کے جائزے کے لئے ایک اہم ذریعہ ہے۔

دونوں جانب سے پاکستان جاپان تعلقات مزید مضبوطی بنانے اور اس دیرینہ شراکت داری کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔ مشاورتی نشست میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، عوامی رابطوں، افرادی ہنرمندی، سائنس وٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کیاگیا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری خارجہ نے جاپانی وفد کوملک میں میکرواکنامک استحکام، پاکستان کی عالمی سطح پر درجہ بندی میں بہتری، کاروباری آسانیوںکے ماحول اور اس ضمن میں ورلڈ بنک کی طرف سے درجہ بندی میں بہتری کے اظہار سمیت سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور سیاحت کے شعبہ میں موجودوسیع امکانات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اطراف نے جاپان کے شہنشاہ کی تاجپوشی میں شرکت کے لئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے حالیہ دورہ ٹوکیو سمیت دونوں ممالک کے سیاسی روابط میں تیزی آنے پر اطمنان کا اظہارکیا اور توقع ظاہر کی کہ اعلی ترین سطح پر دوروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ مشاورتی اجلاس میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سیکریٹری خارجہ نے افغانستان میں امن ومصالحتی عمل میں پاکستان کی بھرپور معاونت وحمایت کے بارے میں جاپانی مہمان کو آگاہ کیا۔

سیکریٹری خارجہ نے جاپانی وفد کو بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں 5 اگست2019ئ کے غیرقانونی اور یک طرفہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں مرتب ہونے والے منفی اثرات اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی موجودہ انتہائی مخدوش صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور امن وسلامتی کو لاحق خطرات اور جموں وکشمیر کے تنازعے کے پرامن حل کو یقینی بنانے کے لئے عالمی برادری کے کردار کی اہمیت کو بیان کیا۔

سیکریٹری خارجہ نے مشرق وسطی وخلیج کے خطے میں کشیدگی ختم کرنے کے ضمن میں پاکستان کے نکتہ نظر اور سیاسی وسفارتی ذرائع سے اختلافات کے حل کی تمام کوششوں کی حمایت سے متعلق جاپانی وفد کو آگاہ کیا۔ مشاورتی اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔