مسلمان جوڑے کیساتھ امتیازی سلوک کرنے پر ائیرلائن کو 50ہزار ڈالرجرمانہ

مذہبی بنیاد پر امتیازی کیا گیا ٗجرمانے کا مقصد امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 25 جنوری 2020 17:27

مسلمان جوڑے کیساتھ امتیازی سلوک کرنے پر ائیرلائن کو 50ہزار ڈالرجرمانہ
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 جنوری 2020 ء ) مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے پر ایئر لائن کو 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کی بنا پر 50 ہزار ڈالر سے زائد کا جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ 26 جولائی 2016 میں مسافر کی شکایت پر مسلمان جوڑے کو اللہ کا نام لینے پر جہاز سے نیچے اتار دیا گیا تھا ، جس کے بعد جہاز کے کپتان کی جانب سے انہیں دوبارہ جہاز میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی گئی۔

ڈیلٹا فلائٹ 229 میں مسلمان خاتون نے حجاب کر رکھا تھا ۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کپتان نے ڈیلٹا کے قوانین کو فالو نہیں کیا ۔ اور جوڑے کو مسلمان ہونے کی وجہ سے جہاز سے اتار دیا جو کہ قوانین کی خلاف ورز ی ہے۔

(جاری ہے)

کپتان کو مسلمان مسافر جہاز سے نہیں اتارنے چاہیے تھے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا 229 کو50 ہزار ڈالر جرمانہ کرنے کا مقصد مستقبل میں ہونے والے واقعات کی روک تھام ہے۔

امریکی شہری مسلمان جوڑے کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے پر ایئر لائن کو 50 ہزار کا جرمانہ دوسروں کو اس طرح کے کام سے روکے گا ۔ واضح رہے غیراسلامی ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ تو آئے دن امتیازی سلوک کے واقعات تو سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس امتیازی سلوک کے خلاف کارروائی امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اچھا اقدام ہے جیسے سراہا جانا چاہیے۔

واضح رہے اس سے قبل یونائٹڈ سٹیٹ آف ریگولیٹرز نے جان بوجھ بوئنگ طیاروں میکس 737 کے حصوں کو ناقص تیار کرنے پر 5.4 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔ جرمانہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیا گیا ۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن جانب سے کہا گیا ہے کہ طیاروں کے پرزے ٹیسٹ کرنے پر ناقص نکلے ہیں ۔ بوئنگ طیارے 737 کو ڈیزائن دینے والی کمپنی سے اس وقت جانچ پڑتال کی گئی۔

متعلقہ عنوان :