بلاول بھٹو زرداری فروری کے آخری ہفتہ سے ساہیوال ڈویژن سے اپنے دورہ کا آغا ز کریںگے، سید محمد علی بخاری

پیر 27 جنوری 2020 21:24

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ساہیوال کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات سید محمد علی بخاری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری فروری کے آخری ہفتہ سے ساہیوال ڈویژن سے اپنے دورہ کا آغا ز کریںگے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ساہیوال کے اضلاع اوکاڑہ ‘پاکپتن اور ساہیوال کا دورہ کرینگے اور ان تینوں اضلاع کی ڈسٹرکٹ بارز سے بھی خطاب کریںگے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ساہیوال ‘اوکاڑہ اور پاکپتن میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریںگے اور ان اضلاع میں ایک رات قیام بھی کرینگے ۔ دورے کے بعد بلاول بھٹو گوجرانوالہ ‘گجرات اور منڈی بہائو الدین کے اضلاع میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریںگے۔ چیئر مین بلاول بھٹو جہلم میں کسان کنونشن سے خطاب اور گوجر خان میں وفود سے ملاقاتیںکریںگے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سنٹرل پنجاب میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔