چودھری شجاعت حسین سے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی ملاقات

ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ پر کیک کاٹا گیا، تمام رہنمائوں نے ان کی صحت اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کی

پیر 27 جنوری 2020 23:37

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ کی صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میںموجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے چودھری شجاعت حسین کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی رہنمائوں اور اپنے ذاتی سٹاف کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر امتیاز احمد رانجھا نے کیا تھا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، لیبر ونگ کے صدر فیاض تبسم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ تقریب میں چودھری شجاعت حسین کی دارز ی عمر اور صحت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ملک بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ پر پھول اور کیک کے تحائف بھیجے اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین سیاست میں وضعداری کی اکلوتی مثال ہیں، انہوں نے ہمیشہ اپنے قول و فعل سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔