ٹک ٹاک کے مشہور مولوی صاحب کا اردوپوائنٹ کو انٹرویو

ہنسنے کی اسلام میں کوئی پابندی نہیں، میں نے سنت رسولﷺ رکھی ہے اس لیے اچھی کامیڈی پیش کرتا ہوں، ہنسنے سے لوگوں کی پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں: محمد عثمان

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 28 جنوری 2020 00:56

ٹک ٹاک کے مشہور مولوی صاحب کا اردوپوائنٹ کو انٹرویو
وزیرآباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 27 جنوری 2020) : ٹک ٹاک کے مشہور ملوی صاحب کا اردوپوائنٹ کو انٹرویو، ہنسنے کی اسلام میں کوئی پابندی نہیں، میں نے سنت رسولﷺ رکھی ہے اس لیے اچھی کامیڈی پیش کرتا ہوں، ہنسنے سے لوگوں کی پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اردوپوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار محمد عثمان کا کہنا ہے کہ میں نے سنت رسولﷺ رکھی ہے اس لیے اچھی کامیڈی پیش کرتا ہوں، ہنسنے سے لوگوں کی پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ میرا مقصد ہے کہ جو لوگ بیمار ہیں یا جو پریشانیوں میں مبتلا ہیں وہ میری ویڈیوزکو دیکھ کر خوش ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی کوشش نہیں کی کہ میں کسی سے آگے نکل جاؤں، ہم نے یہ پچپن ہی سے سنا ہے کہ اپنی خواہشات کو جتنا بڑھاؤ وہ اتنی بڑھتی جاتی ہیں، اس لیے میرا ایک ٹیلنٹ ہے جسکو میں لوگوں کے سامنے پیش کر دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ میں اپنا سارا کام خودہی سنبھالتا ہوں، میرے ساتھ میرے دوست بھی ہوتے ہیں جو کہ ویڈیوز بنانے میں میری مدد کرتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ میرا مقصد ہے کہ میں لوگوں کو ہنساؤں۔ واضع رہے کہ ٹک ٹاک سے بہت سے لوگوں نے پاکستان میں پذیرائی حاصل کی ہے۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ سینئر ہدایتکار سیدنور ان دنوں اپنی نئی فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، فلم میں ٹک ٹاکر گرل جنت مرزا مرکزی کردار نبھارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ’’ فلم باجرے دی راکھی ‘‘ کی شوٹنگ شکر گڑھ کے مختلف مقامات پر کی جارہی ہے جس میں مصطفی قریشی، راشد محمود، صائمہ ، خوشبو ، آغا ماجد،سلیم البیلا ، افتخار ٹھاکر ہے اور دیگر شامل ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار کیلئے نئے چہرے لئے گئے ہیں ، ہیرو کا تعلق کینیڈا سے ہے جبکہ ہیروئن کا کردار ٹک ٹاکر گرل جنت مرزا ادا کر رہی ہیں ۔