برطرف وزراء کی چند ماہ بعد واپسی ہو سکتی ہے،ولید اقبال

عاطف خان کو بغیربات سنے سزا دی گئی، عمران خان کی ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 28 جنوری 2020 14:09

برطرف وزراء کی چند ماہ بعد واپسی ہو سکتی ہے،ولید اقبال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جنوری2020ء) تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت میں برطرف کئے گئے وزراء کی چند ماہ میں واپسی ہو سکتی ہے، انہیں کارگردگی کی بنیاد پر نہیں، ڈسپلن کی خلاف ورز ی پر برطرف کیا گیا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی چند ماہ میں واپسی ہو سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ محمود خان پر مکمل اعتماد ہے، وہ انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے پروگرام ہارڈٹاک پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہم نے وزیراعلیٰ کا انتخاب اور سارے فیصلے آئین کے مطابق بھرپور قانون سازی کے تحت کئے ہیں۔کسی بھی معاملے میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتی گئی۔

(جاری ہے)

عاطف خان کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عاطف خان کو بغیر سنے سزا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ صوبوں کے وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے موضوع پر اکثر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اسی بارے میں بات کرتے ہوئے بار بار تجزیہ نگار مظہر عباس کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمران خان کی کبھی پسند تھے ہی نہیں، ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ کوئی اور تھا،لیکن مجبوری میں انہیں عثمان بزدار کا انتخاب کرنا پڑا ۔

اس بات کی بھی وضاحت کی جا چکی ہے کہ عمران خان جہانگیر ترین کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے لیکن چونکہ وہ نا اہل تھے، اس لئے ایک ایسے شخص کا انتخاب کیا گیا جسے بھرپور طریقہ سے استعمال کیا جائے۔یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخواہ حکومت کے تین وزراء کو برطرف کیا گیا تھا جس پر بات کرتے ہوئے سینیئر رہنما تحریک انصاف ولید اقبال کا کہنا ہے کہ وزرا کو کارگردگی نہیں بلکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے لیکن ان کی چند ماہ میں واپسی ہو سکتی ہے۔