آرٹ اور ثقافت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالی کی عکاسی کا ایک اچھا ذریعہ ہے
پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ثقافتی شو کے موقع پر خطاب
منگل 28 جنوری 2020 16:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر سے خون کا رشتہ ہے اور پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے ایک مضبوط اور بہترین وکیل اور سفیر کے طور پر سامنے آئے ہیں اور ان کی کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سال میں دوسری مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا ہے۔ ثوبیہ کمال نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اس سال تقاریب کا آغاز 10 دن پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم یکجہتی سے بھرپور پیغام ایل او سی کے دونوں اطراف پہنچا رہی ہے اور اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیر یوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اعجازاحمد خان، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد عظیم خان لغاری، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سمیع اللہ خان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.