سلمان خان سائیکل مکینک کے مقروض نکلے

منگل جنوری 20:49

سلمان خان سائیکل مکینک کے مقروض نکلے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان سائیکل مکینک کے سوا روپے کے مقروض نکلے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سائیکلنگ کو بھی اپنی ورزش کے معمول کا حصہ بنایا ہوا ہے۔ حال ہی میں سلمان خان نے ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ ہی لوگوں کو فٹ رہنے کا پیغام دیا۔

دبنگ خان کو سائیکل کا شوق بچپن کے مکینک کاکا کے پاس لے گیا جنہوں نے ایک پرانی یاد تازہ کرا کے اپنا سوا روپے کا قرض سامنے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے بتایا کہ وہ اپنی سائیکل کی مرمت کروانے گئے تو انہوں نے بچپن کے واقف مکینک کاکا سے پیسے بعد میں ادا کرنے کی گذزارش کی۔ جس پر مکینک کاکا نے جواب دیا کہ تو بچپن میں بھی ایسا ہی کرتا تھا۔ مکینک نے سلمان خان کو یاد دلایا کہ وہ ان کے سوا روپے کے مقروض ہے۔ تو نے ایک بار بہت پہلے سائیکل ٹھیک کرائی تھی اور آج تک اس کے پیسے نہیں دیے۔ تیرا آج بھی سوا روپیہ ادھار ہے۔ سلمان خان نے بتایا کہ ان کو یہ سن کر شرمندگی تو ضرور ہوئی لیکن بعد میں جب انہوں نے قرض لوٹانے کی کوشش کی تو کاکا نے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔