سپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اسیر ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے

بدھ 29 جنوری 2020 17:20

سپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اسیر ارکان کے پروڈکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اسیر ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سیّد خورشید احمد شاہ کے قومی اسمبلی کے (آج) جمعرات کو شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔