پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کے جسما نی ریمانڈ میں گیارہ فروری تک توسیع

بدھ 29 جنوری 2020 17:29

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کے جسما نی ریمانڈ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ فروری تک توسیع کردی ۔عدالت نے سوسائٹی کی زمینوں کا اصل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پر ملزمان کو نوٹسز بھی جاری کردیے۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب نے زمینوں کی ملکیت کے اصل ریکارڈ پیش کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پیراگون سوسائٹی کے مدعی کون ہیں۔نیب کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ سے ملاقات کی گئی ہے۔عدالت نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو ملزم کو ایسے ہی بری کردیتے ہیں۔عدالت نے سوسائٹی کی زمینوں کا اصل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پر ملزمان کو نوٹسز جاری کر تے ہو ئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ فروری تک توسیع کردی۔