ایک ہفتے میں 14اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

ماہانہ کی بنیاد پر جنوری میں مہنگائی 14.6فیصد رہی، چینی فی کلو17 روپے، اڑھائی کلو گھی کا پیکٹ 24 روپے، کوکنگ آئل 20 روپے مہنگا، دالیں، بکرے کا گوشت، چکن، دودھ، لہسن بھی مہنگا ہوگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 فروری 2020 18:33

ایک ہفتے میں 14اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم فروری 2020ء) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ایک ہفتے میں 14اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،ایک ہفتے میں چینی فی کلو 17روپے ،اڑھائی کلو گھی کا پیکٹ 24 روپے ، کوکنگ آئل 20 روپے مہنگا کردیا گیا ، دالیں، بکرے کا گوشت، چکن بھی مہنگا ہوگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چینی فی کلو 17روپے مہنگی ہوگئی ہے۔

چینی کی قیمت 77روپے 89 پیسے سے بڑھ کر79 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔شوگرملز نے دو دن میں ایکس مل ریٹ 3 روپے فی کلو تک بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ 2 ہفتے میں چینی ایک ہفتے میں گھی کا اڑھائی کلوڈبہ 24 روپے مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

لہسن ایک ہفتے میں11روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے۔ چکن برائلرزندہ کی قیمت فی کلو5 روپے مہنگی ہوئی۔ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 225 سے بڑھ کر245 روپے ہوگئی۔

دالیں، بکرے کا گوشت، پاؤڈر ملک اور کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوگیا۔ اسی طرح دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، حیدرآباد میں دودھ کی فی لیٹر ریٹیل قیمت میں 12روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ دودھ کی قیمت فی لیٹر 96 روپے سے بڑھا کر108روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے چینی بحران سے نمٹنے اور چینی کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے ، حکومت کی جانب سے تمام شوگرملزمالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقرر کوٹے کی باقی چینی برآمد نہ کی جائے۔

اس معاملے پر کامرس ڈویژن کو ای سی سی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح حکومت نے وفاقی سطح پر 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ اسی طرح چینی کی بڑھتی قیمتوں اوربحران کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ جس میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت بھی چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی۔ حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا جائے ۔