وزارت خزانہ نے مجموعی قرضوں کے حجم کی تفصیلات جاری کردی
4.11 کھرب روپے کا قرض مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے حاصل کیا، 3.54 کھرب کا قرض روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بڑھا ہے۔ وزارت خزانہ
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 2 فروری 2020
19:32
(جاری ہے)
واضح رہے گزشتہ روز بھی وزارت خزانہ نے ڈیٹ پالیسی سٹیٹمنٹ 2019-20 جاری کر دی، حکومت نے 15 ماہ میں قرضوں میں 11 ہزار 610 ارب روپے اضافے کا اعتراف کرلیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق قرضوں میں اضافہ یکم جولائی 2018 سے 30 ستمبر 2019 کے دوران ہوا، قرضے اور واجبات معیشت کے 94 اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گئے۔ 15 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 9 ہزار 288 ارب، مقامی حکومتی قرضوں میں 6 ہزار 234 ارب جبکہ غیر ملکی حکومتی قرضوں میں 2 ہزار 802 ارب روپے اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 30 ستمبر 2019 تک قرضوں کا مجموعی بوجھ 41 ہزار 489 ارب روپے ہو گیا۔ 30 جون 2018 کو ملک پر قرضوں کا بوجھ 29 ہزار 879 ارب روپے تھا۔ 30 ستمبر 2019 تک حکومتی قرضے 34 ہزار 241 ارب روپے ہو گئے، 30 جون 2018 کو حکومتی قرضے 24 ہزار 953 ارب روپے تھے۔ گزشتہ روز ن لیگ نے بھی قرضوں میں اضافے پر تنقید کی تھی۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سولہ ماہ میں 11 ہزار 610 ارب روپے کا تاریخی قرض؟ کوئی شرم کوئی حیاہ ؟ عمران صاحب! 15 ماہ میں ریکارڈ قرض اور واجبات کے اعتراف سے پہلے خودکشی نہیں تو شرم سے ڈوب ہی مر جاتے، اتنے بڑے قرض کا پھندا قوم کی گردن میں ڈال دیا؟ دوست جیبیں بھر رہے ہیں اورعوام کو کٹوں، مرغیوں ، انڈوں اور لنگر پر لگا دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو واشنگٹن پہنچ گئے‘ سینیٹر لنڈسے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے
-
پاکستان کو بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب
-
مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ’ہارڈ سٹیٹ‘ نظریے پر شدید تنقید، سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،مریم نواز
-
ٹیلی کام سروسز بلا تعطل رکھنے کیلئے وزارت آئی ٹی کی ہدایات جاری
-
سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی اپیل نمٹا دی
-
24 جولائی کو میرپور نے (ن )لیگ کے حق میں فیصلہ دیا، مریم اورنگزیب
-
محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
پرائیویٹ اسکولز کی تنظیم کا پنجاب حکومت سے 3 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ
-
سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی تیاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، احسن اقبال
-
یوکرین جنگ: اقوام متحدہ کا سفارت کاری کو موقع دینے پر اصرار
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد اور آباد کاری پر اظہار تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.